Wednesday, April 14, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لاہور کے شمال میں جدید شہر بسایا جائیگا، وزیراعلیٰ عثمان بزدار

لاہور کے شمال میں جدید شہر بسایا جائیگا، وزیراعلیٰ عثمان بزدار
July 10, 2020
لاہور (92 نیوز) لاہور کے شمال میں جدید شہر بسایا جائے گا، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ریور راوی فرنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی، ذرائع کے مطابق نیا شہر دبئی کی طرز پر بسایا جائے گا۔ پنجاب حکومت نے لاہور کے شمال میں دبئی کی طرز پر جدید شہر بسانے کا منصوبہ بنالیا۔ وزیراعلی عثمان بزدار نے ریور راوی فرنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق نیا شہر ایک لاکھ ایکڑ سے زائد رقبے پر بنے گا،،، اس کے  قیام سےلاہور کے ماحولیات، پانی اور ٹریفک کے مسائل پر قابو پایا جاسکے گا، پنجاب حکومت جلد ریور راوی فرنٹ اتھارٹی کے قیام کیلئے آرڈیننس جاری کرے گی، جس کے چیئرمین وزیراعلیٰ عثمان بزدار خود ہوں گے۔