لاہور کے جیلانی پارک میں گل داؤدی کی نمائش کے آخری روز شہریوں کا رش



۰۵ دسمبر, ۲۰۱۸ ۶:۴۷ شام

لاہور (92 نیوز) جیلانی پارک میں گل داؤدی کی خوبصورت نمائش کے آخری روز شہریوں کا رش لگارہا۔ آنے والے دلکش پھولوں کو کیمرے کی آنکھ سے محفوظ کرتے رہے۔

خزاں میں بہار کے رنگ  لئےخوبصورت گل داؤدی کی نمائش  کے آخری روزشہریوں کی رونق لگ رہی۔ خوبصورت پھولوں کو دیکھنے شہریوں نے بڑی تعداد میں جیلانی پارک کا رخ کیا۔

نمائش میں گل داؤدی کی 250 سے زائد اقسام اور آرائش دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز رہیں۔

خوبصورت پھولوں کی یادوں کو تروتازہ رکھنے شہری انکی تصاویر بھی بناتے رہے اور سیلفیوں کا ماحول بھی بنا رہا۔



تازہ ترین ویڈیوز