لاہور کے تمام بازاروں میں سبز ہلالی پرچموں کی بہار


14 august
10 اگست, 2020 4:27 شام

لاہور ( 92 نیوز) لاہورکے تمام بازاروں میں سبز ہلالی پرچموں کی بہار ہے،کورونا وبا سےمکمل تحفظ کوسامنے رکھتے ہوئے فیس ماسک بھی آزادی کی مناسبت سے تیارکیے جا رہے ہیں۔

وطن عزیز کے لئے 14اگست بہت خاص دن ہے ، خاص دن کو منانے کی تیاریاں بھی خاص ہیں ، کورونا وباسے مکمل تحفظ کوسامنے رکھتے ہوئے فیس ماسک بھی آزادی کی مناسب سے تیار کیے جا رہے ہیں۔

دکاندارمطمئن ہیں کہ لاک ڈاؤن ختم ہونے کے باعث حالات بہتر ہو رہے ہیں  ، شہریوں کا کہنا ہے کہ اگرچہ مہنگائی نے قوت خرید کم کر دی پھر بھی چودہ اگست ملی جوش و جذبہ سے منائیں گے۔

کورونا وباسے کافی حدتک آزادی کے بعد شہریوں نے اپنے وطن کایوم آزادی بھی بھرپورانداز میں منانے کاعزم کرلیاہے۔

تازہ ترین ویڈیوز