لاہور کی 193 ہاؤسنگ سوسائٹیز کو این او سی نہ دینے کافیصلہ

March 5, 2019
لاہور (92 نیوز) حکومت نے لاہور کی 193 ہاؤسنگ سوسائٹیز کو این او سی نہ دینے کافیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق ایل ڈی اے نے زرعی رقبے پر تعمیر ہاؤسنگ سوسائٹیز کی جمع شدہ فائلوں پر اعتراض لگانا شروع کردیئے۔
ایسی سوسائٹیز کے نام چند روز میں پبلک کردیئے جائیں گے ، ماسٹر پلان کی خلاف ورزی کرنیوالی اسکیموں کو مسمار کردیا جائے گا۔