لاہور کی کیمپ جیل میں بند رانا ثنااللہ نے مطالعہ کیلئے سیاسی کتب منگوا لیں

لاہور کیمپ جیل بند رانا ثنااللہ اسلامی سیاسی کتب
۰۶ جولائی, ۲۰۱۹ ۲:۵۱ شام

 لاہور (92 نیوز) لاہور کی کیمپ جیل میں بند رانا ثنا اللہ نے مطالعہ کیلئے اسلامی اور سیاسی کتب منگوا لیں۔ ن لیگی رہنما تفسیر قرآن کریم اور احادیث کی کتابیں بھی پڑھیں گے۔

دن رات سیاسی مخالفین پر تنقید کے تیر برسانے والے رانا ثنا اللہ کو سلاخوں کے پیچھے جاتے ہی مطالعہ کا شوق چرانے لگا۔ سابق صوبائی وزیر قانون نے جیل میں اسلامی اور سیاسی کتب منگوا لیں۔

ذرائع کے مطابق لاہور کی کیمپ جیل میں بند رانا ثنا اللہ کو ذوالفقار علی بھٹو کی کتاب’’ اگر مجھے قتل کیاگیا‘‘ بھجوا دی گئی۔ سابق صوبائی وزیر قانون نے  بے نظیر بھٹو کی کتاب ’’دختر مشرق ‘‘بھی پڑھنے کے لیے منگوائی ہے۔

ذرائع کے مطابق رانا ثنا اللہ ایام اسیری کے دوران تفسیر قرآن کریم اور احادیث کی کتابوں کا مطالعہ بھی کریں گے۔

تازہ ترین ویڈیوز