لاہور کی ایک ارب میں ہونے والی صفائی سات ارب تک پہنچ گئی

January 14, 2021
لاہور (92 نیوز) لاہور میں ایک ارب میں ہونے والی صفائی سات ارب تک پہنچ گئی ، صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت میں صفائی کے نام پر لوگوں کی جیبوں اور خزانے کی صفائی کی گئی ۔
میاں اسلم اقبال نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت میں کمپنیاں بنانے کا سلسلہ شروع ہوا ، پچھلی حکومت نے ملی بھگت سے مشینری کمپنی کو دینے کا معاہدہ کیا۔