Saturday, December 5, 2020
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لاہور کو ایک بار پھر اسموگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا

لاہور کو ایک بار پھر اسموگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا
December 8, 2019
 لاہور (92 نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور کو ایک بار پھر اسموگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق شہر فضائی آلودگی میں ایک بار پھر پہلے نمبر آ گیا۔ باغوں کے شہر لاہور میں اسموگ نے پنجے گاڑھ لئے۔ مجموعی طور پر شہر میں فضائی آلودگی کا انڈیکس چار سو ریکارڈ کیا گیا۔ سب سے زیادہ پنجاب اسمبلی کے اطراف میں فضائی آلودگی پانچ سو چورانوے ریکارڈ کی گئی۔ اپر مال میں چار سو ستر، گلبرگ میں آلودگی کی شرح پانچ سو اکانوے ریکارڈ کی گئی۔ بیدیاںروڈ پر ایئر کوالٹی انڈیکس دو سو پچانوے، سندر انڈسٹریل کے علاقے میں تین سو سترہ ریکارڈ کیا گیا۔ طبی ماہرین نے اسموگ سے بچنے کے لئے غیر ضروری گھر سے نہ نکلنے اور احتیاطی تدابیر اپنانے کا مشورہ دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے میدانی علاقوں میں تاحال بارش کے امکانات نہیں ہیں، تاہم دن بھر موسم ابر آلود رہے گا۔ درجہ حرارت کم سے کم تین جبکہ زیادہ سے زیادہ تئیس ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ ہوا دس کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی جبکہ نمی کا تناسب ستر فیصد رہے گا۔

رابطہ کیجیے