لاہور میں 60 ہزار کنال پر جنگلات لگائیں گے ، وزیر اعظم


لاہور ‏ ‏60 ہزار کنال ‏ جنگلات ‏ ‏92 نیوز سموگ ‏ آلودگی
۳۰ نومبر, ۲۰۱۹ ۵:۳۰ شام

لاہور ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لاہور اور پشاور میں سموگ سے بہت سے مسائل پیدا ہوئے ، فضائی آلودگی  سے بچنے کیلئے لاہور میں  60 ہزار کنال پر جنگلات لگائیں گے ، تین سال میں آلودگی کی سطح نیچے آنا شروع ہو جائے گی جو واضح طور پر نظر بھی آئے گی ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اسٹیل ملز اور بھٹوں کے حوالے سے بھی فیصلہا کیا ، حکومتی تعاون سے نئی زگ زیگ ٹیکنالوجی کی مدد سے آلودگی پر قابو پایا جائے گا ، چاولوں کی صفائی کے بعد فصلیں جلانے والوں سے بات چیت کریں گے، ایسی مشینری لائیں گے جس سے اس کا استعمال ممکن ہوسکے گا بلکہ بیچا بھی جاسکے گا،شہر میں چلنے والی بسوں کو ہم ہائبرڈ سی این جی پر لے کر جائیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ آئل ریفائنریز کو تین سال کا وقت دے رہے ہیں کہ وہ صاف فیول کی طرف جائیں ، دوسری صورت میں انہیں بند کر دیا جائیگا،ہوا میں سب سے زیادہ آلودگی گاڑیاں پھلاتی ہیں،اس مسئلے سے نمٹنے کیلئے  ہم نے آج کچھ فیصلے کیے ہیں،50 سے 60 فیصد تیل امپورٹ کرتے ہیں، فیصلہ کیا ہے کہ ہم صاف پٹرول یوروفور امپورٹ کریں گے، اس سے پہلے یوروٹو پٹرول امپورٹ کیا جارہا تھا، اگلے سال ہمارا سارا پٹرول یورو 5 پر چلا جائے گا جس سے آلودگی میں  90فیصد فرق پڑے گا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ جو لوگوں کو نوکریاں دیکر تنخواہ نہیں دیتے ،اس سے بڑا ظلم کیا ہوگا، میاں اسلم اقبال ان تمام اداروں کو چیک کر کے ایکشن لیں گے ۔

تازہ ترین ویڈیوز