Friday, December 4, 2020
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لاہور میں 5 ماہ بعد سجی ’’ آرٹ انفلکس ‘‘ پینٹگ نمائش

لاہور میں 5 ماہ بعد سجی ’’ آرٹ انفلکس ‘‘ پینٹگ نمائش
July 24, 2020
لاہور (92 نیوز) لاہور میں 5 ماہ بعد سجی "آرٹ انفلکس "پینٹگ نمائش میں پاکستان کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے فنکاروں نےحصہ لیا اور اپنی تخلیقات کی خوبصورت انداز میں عکاسی کی، نمائش سات اگست تک جاری رہے گی۔ لاہورمیں ثقافی سرگرمیاں بحال ہونا شروع،کورونا وباء میں کمی کے بعد پہلی پینٹنگز نمائش کا اہتمام کیا گیا۔ اعجاز آرٹ گیلری میں پینٹنگ ایگزیبیشن کا انعقاد کیا گیا ہے جس میی 93 آرٹسٹوں نے اپنے فن پاروں کی نمائش کی۔ اس موقع پر نمائش میں حصہ لینے والے آرٹسٹوں نے کہا کہ کورونا وبا کے بعد اس طرح کی نمائش کا انعقاد کرنا احسن اقدام ہے۔ فن پاروں میں معاشرتی مسائل، احتجاج، عورت، کوروونا اور صوفی ازم کو اپنی تخلیقات میں نمایاں کیا۔ نمائش دیکھنے والوں نے ملکی و غیرملکی افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کرتے ہوئے نوجوان آرٹسٹوں کے کام کو خوب سراہا۔

رابطہ کیجیے