لاہور میں یوم دفاع پاکستان کے موقع پر ٹاؤن ہال میں پرچم کشائی کی تقریب

لاہور ، یوم دفاع پاکستان ، موقع ، ٹاؤن ہال ، پرچم کشائی ، تقریب
۰۶ ستمبر, ۲۰۱۹ ۲:۲۷ شام

 لاہور (92 نیوز) لاہور میں یوم دفاع پاکستان کے موقع پر ٹاؤن ہال میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں پاک فوج کے نمائندوں اور کمشنر لاہور اور ڈی سی لاہور نے شرکت کی اور پرچم لہرایا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر لاہور کا کہنا تھا کہ فوج کے ساتھ زندہ دلان لاہور نے بھی دشمن  کا پینسٹھ کی جنگ میں بھرپور مقابلہ کیا اور دشمن کو زیر کیا۔

 لاہور ، یوم دفاع پاکستان ، موقع ، ٹاؤن ہال ، پرچم کشائی ، تقریب

کمشنر کا کہنا تھا کہ آج ہی کے دن اہلیان لاہور  نے اپنی افواج  کا بھرپور ساتھ دیا۔ شہریوں نے واضع کیا کہ دشمن ہمارا حوصلہ نہیں توڑ سکتا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ کشمیر جلد آزاد ہو گا۔

پروقار تقریب میں مختلف اسکولوں کے طلباء اور طالبات نے چاروں صوبوں کی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے لباس بھی زیب تن کر رکھا تھا۔ بچوں کا کہنا تھا کہ انکو اپنی بہادر فوج پر فخر ہے ۔ کشمیر کے بھائیوں کو ان کی قربانی کا صلہ ضرور ملے گا۔

یوم دفاع ملی یکجہتی کا دن ہے اور آج کے دن کو اس دفعہ کشمیریوں کے نام کیا گیا ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز