Saturday, January 16, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لاہور میں چکی کا آٹا مزید دو روپے کلو مہنگا

لاہور میں چکی کا آٹا مزید دو روپے کلو مہنگا
September 16, 2020
 لاہور (92 نیوز) لاہور میں چکی کا آٹا مزید دو روپے کلو مہنگا ہو گیا۔ قیمت 76 روپے فی کلو تک جا پہنچی۔ غریب عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم پھوڑ دیا گیا۔ چکی آٹا کی قیمت میں مزید 2 روپے فی کلوگرام اضافہ کر دیا گیا۔ چکی آٹا کی قیمت 76 روپے فی کلو گرام مقرر کر دی گئی۔ گزشتہ چار ماہ میں آٹے کی قیمت میں 16 روپے فی کلوگرام اضافہ کیا گیا ہے۔ آٹا مہنگا کرنے پر مہنگائی کے ستائے شہری پھٹ پڑے اور کہا آٹا مہنگا ہے اور ملتا بھی نہیں۔ دکانداروں نے آٹا مزید مہنگا ہونے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔ جنرل سیکرٹری لاہور آٹا چکی ایسوسی ایشن عبدالرحمٰن کا کہنا ہے کہ آٹے کی قیمت میں اضافہ اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت میں اضافے کے باعث کیا۔