لاہور میں پولیس کی کارروائیاں ، خاتون سمیت دو مغوی بچیاں بازیاب


لاہور ، پولیس ، کارروائیاں ، خاتون ، مغوی ، بچیاں ، بازیاب
21 ستمبر, 2019 8:13 دن

 لاہور (92 نیوز) لاہور میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے خاتون سمیت دو مغوی بچیاں بازیاب کرا لیں۔

پولیس کےمطابق 3 سالہ مہک فاطمہ، 7 سالہ بسمہ پروین اور خاتون زہرہ عارف کو بازیاب کرایا گیا۔ 2 دو ملزموں کو گرفتار بھی کر لیا گیا۔

مناواں میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چند روز قبل اغوا ہونیوالی 13 سالہ کائنات کو بازیاب کرا لیا ۔ اغوا میں ملوث ملزمہ کو گرفتار کر لیا گیا۔

دوسری جانب  پولیس نے ڈیفنس سی اور ہنجروال سے دو مغوی بچیاں اور ایک خاتون کو بازیاب کرا لیا۔ دو ملزم گرفتار کر لیے گئے۔ پولیس کے مطابق دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائیاں جاری ہیں۔

دوسری جانب ٹبی سٹی میں اتفاقیہ گولی چلنے سے دو افراد زخمی ہو گئے ۔ فیروز پور روڈ پر ڈمپر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ حادثے میں ایک شخص جاں بحق اوردوسرا زخمی ہوگیا۔ ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا۔

ادھر مسلم ٹاؤن پر وین کی چھت پربیٹھا دس سالہ لڑکا انڈر پاس سے ٹکرا کر شدید زخمی ہو گیا جسے سروسز اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز