Monday, May 17, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں کہیں تیز تو کہیں ہلکی بارش

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں کہیں تیز تو کہیں ہلکی بارش
July 11, 2020

لاہور ( 92 نیوز) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں کہیں تیز تو کہیں ہلکی بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا  اورموسم خوشگوار ہوگیا، اسلام آباد میں موسلا دھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی بال جم کر برسے، پنجاب، کے پی اور بلوچستان میں کل بھی بارش متوقع ہے۔

سرگودھا، چونیاں، خوشاب، جوہرآباد اور پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی بادل جم کر برسے، نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا جبکہ بارش کے بعد چلنے والی ہواؤں نے گرمی کو سہانے موسم میں بدل دیا۔

خیبرپختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان کے بعض مقامات پر بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔

محکمہ موسمیات نے پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں اتوار کے روز بارش کی پیشگوئی کی ہے، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی تیز ہوائیں چلیں گی۔