Wednesday, March 3, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لاہور میں جشن آزادی کی تیاریاں بھرپور جوش خروش سے جاری

لاہور میں جشن آزادی کی تیاریاں بھرپور جوش خروش سے جاری
August 13, 2020
لاہور (92 نیوز) ملک بھر کی طرح لاہور میں بھی جشن آزادی کی تیاریاں بھرپور جوش خروش سے جاری ہیں، شہر کے گلی محلوں اور شاہراہوں پر جشن آزادی کی مناسبت سے اسٹالز سج گئے۔ یوم آزادی ہے، جشن منانے کی تیاریاں بھی ضروری ہیں، ایسے میں صوبائی دارالحکومت لاہور کے بازاروں اور سڑکوں پر جشن آزادی کی مناسبت سے اسٹالز سج گئے۔ بیجز، جھنڈیاں، چوڑیاں اور سبز ہلالی پرچم پاکستانیوں کو وطن سے محبت کے اظہار کا موقع فراہم کر رہے ہیں جبکہ آزادی کا جشن منانے کیلئے قومی پرچم سےمزین ملبوسات بھی اسٹالز کی زینت بنے ہوئے ہیں۔ وطن عزیز کی آزادی کا جشن منانے کے لئے شہری اسٹالز پر خریداری میں مصروف ہیں، کہتے ہیں پاک وطن کی کھلی فضاؤں اور گھروں میں یوم آزادی جی بھر کر منائیں گے۔ اسٹالز پر سامان بیچنے والے بھی وطن عزیز کی محبت میں جشن آزادی کے حوالے سے پرجوش دکھائی دیتے ہیں۔