لاہور میں بگڑے امیر زادے کا نوجوان پر بہیمانہ تشدد، اسلحہ کی نوک پر دھمکیاں


لاہور، بگڑے امیر زادے، نوجوان پر بہیمانہ تشدد، اسلحہ، دھمکیاں، 92 نیوز
۱۵ دسمبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۲۱ دن

لاہور (92 نیوز) لاہور میں بگڑے امیر زادے نے نوجوان کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ اسلحہ تانے نوجوان کو دھمکیاں بھی دیتا رہا۔ 92 نیوز کی خبر پر سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔

لاہور میں بگڑے امیر زادے نے نوجوان پر بہیمانہ تشدد کیا اور اسلحہ تان کر دھمکیاں بھی دیتا رہا، اس منظر کو فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے۔ بااثر شہری نے نوجوان کو گریبان سے پکڑا اور نیچے گرا دیا اور نیچے گرانے کے بعد نوجوان پر تشدد کرتا رہا۔

بااثر شہری کی نوجوان پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔ امیرزادے کے زیر استعمال گاڑی لاہور کے عقیل مرزا کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔

ادھر 92 نیوز کی خبر پر سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کے سراغ کے لئے ٹیمیں تشکیل دیدیں۔

ترجمان لاہور پولیس کے مطابق ملزم کے نام، گھر اور فون نمبر کا پتہ چل چکا ہے۔ سیف سٹی کیمروں سے ملزم کی لوکیشن کا سراغ لگایا جا رہا ہے۔

سی سی پی او نے متعلقہ ڈویژنل ایس پی کو واقعہ سے متعلق ہدایات جاری کر دیں، ترجمان نے مزید کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والا کارروائی سے بچ نہیں سکتا۔

تازہ ترین ویڈیوز