Sunday, May 16, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لاہور میں بغیر ماسک 96 ، ایس او پیز کیخلاف ورزی پر 120 مقدمات درج

لاہور میں بغیر ماسک 96 ، ایس او پیز کیخلاف ورزی پر 120 مقدمات درج
March 29, 2021

لاہور ( 92 نیوز) لاہور انتظامیہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مکمل طور پر حرکت میں آگئی ، شہر میں بغیرماسک کے 96 جبکہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 120 مقدمات درج کر لئے گئے ۔

گزشتہ روز  کورونا ایس او پیز اور بغیر ماسک گھومنے پر مجموعی طور پر 216 مقدمات درج کئے گئے، سب سے زیادہ کارروائی سٹی ڈویژن میں کی گئی جہاں  بغیر ماسک 31 جبکہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 66 مقدمات درج کئے گئے۔

کینٹ ڈویژن میں بغیر ماسک 26 جبکہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 2 مقدمات درج کئے گئے، ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں بغیر ماسک 18 مقدمات درج کروائے گئے، اقبال ٹاؤن میں بغیر ماسک 6 جبکہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 24 مقدمات درج کئے گئے۔

سول لائنز ڈویژن میں بغیر ماسک 13 جبکہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 37 مقدمات درج کئے گئے،  صدر ڈویژن میں بغیر ماسک اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 4 مقدمات درج کئے گئے۔