Saturday, April 17, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لاہور میں برائلر مرغی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

لاہور میں برائلر مرغی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں
March 4, 2021

لاہور (92 نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہور میں برائلر مرغی کی قیمتیں آسمان سےباتیں کرنے لگیں، ہر گزرتےدن کےساتھ قیمتوں میں اضافے سے مرغی کا گوشت 349 روپےکا فی کلو ہو گیا،جس سےشہری شدید پریشان ہیں۔

برائلر مرغی کی کے گوشت کی  قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ۔ مزید 4 روپےاضافے سے چکن فی کلو 349 روپے کا ہو گیا، گزشتہ روزگوشت کی قیمت 345 روپے جبکہ زندہ مرغی کی قیمت 238 روپےتھی جو اب 241 روپےہوگئی۔

چکن کی قیمتوں میں اضافےپر شہری بلبلا اٹھےکہتے ہیں آئے روز مہنگائی نے جینا دوبھر کر دیا ہے،  دوسری جانب دکاندار بھی قیمتیں زائد ہونے سے کاروبار متاثر ہونےکا رونا رو رہےہیں۔

گزشتہ ماہ کی نسبت چکن کی فی کلو قیمت میں 50 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔