لاہور میں بحریہ ٹاؤن کے گارڈ کی فائرنگ سے خواتین سمیت7 افراد زخمی


لاہور ، بحریہ ٹاؤن ، گارڈ ، فائرنگ ، خواتین ، 7 افراد ، زخمی
۱۶ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۵:۳۴ شام

 لاہور (92 نیوز) لاہور میں بحریہ ٹاؤن کے گارڈ کی فائرنگ سے خواتین سمیت7 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مقدم سنگھ گاؤں میں زمین کے تنازع پر پیش آیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق زمین گاؤں کی ملکیت ہے۔ زمین کا کیس عدالت میں چل رہا ہے۔ زخمیوں کو پولیس نے اسپتال منتقل کر دیا۔

بحریہ ٹاؤن کے گارڈ کی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں قاسم ولد تقی قوم گجر سکنہ مقدم سنگھ زخمی، اسلم ولد رمضان قوم گجر سکنہ، محمد اکرم ولد رمضان قوم گجر سکنہ ، ظہور ولد رمضان قوم گجر سکنہ مقدم سنگھ ، طارق ولد عاشق قوم گجر سکنہ مقدم سنگھ ، نسرین زوجہ اشرف قوم گجر سکنہ مقدم سنگھ ، بشری بی بی زوجہ عاصم قوم گجر سکنہ مقدم سنگھ شامل ہیں۔ زخمیوں کو مانگا منڈی ہسپتال روانہ کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز