Thursday, May 6, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش، موسم خوشگوار ہو گیا

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش، موسم خوشگوار ہو گیا
March 21, 2021

لاہور (92 نیوز) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بادلوں نے ڈیرے ڈال لیے،، لاہور کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بوندا باندی اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہو گیا۔۔ فیصل آباد میں موسلا دھار بارش نے جل تھل ایک کردیا۔

بہاولپور، عارف والا، سرگودھا، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چیچہ وطنی، میاں چنوں میں بھی کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش ہوئی ہے۔

رینالہ خورد، قصور، چونیاں ، کوٹ رادھا کشن میں بادل برس پڑے، تیز بارش سے گندم کی تیار کھڑی فصل کو نقصان پہنچے کا خدشہ ہے۔ بارشوں کا سلسلہ آئندہ دو روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔