Thursday, May 6, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار
April 21, 2021

لاہور (92 نیوز) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ روزہ داروں کے چہرے کھل اٹھے ۔

رحمتوں اور برکتوں والے مہینے میں ابر رحمت برس پڑا۔ پنجاب کے مختلف علاقوں میں بادلوں کے ڈیرے ہیں۔ کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش سے رمضان المبارک میں موسم خوشگوار ہو گیا۔

لاہور میں رات بھر ہلکی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا۔ بارش اور ٹھندی ہواچلنے سے درجہ حرارت میں  واضح کمی آ گئی۔ سیالکوٹ، شرقپور شریف اور گردونواح میں بھی بوندا باندی سے موسم بہتر ہو گیا۔

ساہیوال، نارووال اور گردونواح  میں ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے۔ ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے روزہ داروں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ آج رات سے بالائی پنجاب ، گلگت بلتستان اورخیبرپختونخوا  میں شروع ہونے والا بارش کا سلسلہ جمعرات تک جاری رہے گا جس سے رواں ہفتے بھی موسم بہتر رہے گا۔