Thursday, May 6, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لاہور اور ملتان سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار

لاہور اور ملتان سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار
April 6, 2021

لاہور (92 نیوز) لاہور اور ملتان سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ راولپنڈی اور اسلام آباد میں تیز ہواؤں کے ساتھ ابرکرم برسنے لگا۔

لاہور شہر کے کئی علاقوں میں بونداباندی سے موسم خوشگوار ہوگیا، تیز ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہوگیا اور درجہ حرارت میں بھی کمی آگئی۔

اسلام آباد اور راولپنڈی میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، کوٹلی آزاد کشمیر میں بھی موسلا دھار بارش ہوئی۔

ملکہ کوہسار، مری میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، دھند، بارش اور تیز ہواؤں سے سردی کی شدت میں ایک پھر سے اضافہ ہوگیا۔ بعض نشیبی علاقوں میں تیز بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔

ہشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، ہری پور میں آج بارش کا امکان ہے، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، سرگودھا، خوشاب، میانوالی میں بھی شام اور رات تک مزید آندھی اور بارش کا امکان ہے۔