لاہور ، گھر میں آتشزدگی سے بچہ جھلس کر جاں بحق،7افراد زخمی

لاہور آتشزدگی
۲۸ فروری, ۲۰۱۹ ۱۱:۲۸ دن

لاہور ( 92 نیوز) لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں گھر میں اچانک بھڑک اٹھی جس کی زد میں آکر ایک بچہ جاں بحق اور سات افراد زخمی ہو گئے ۔

ریسکیو اہلکاروں نے آگ پر قابو پالیا ۔ اطلاعات کے مطابق آگ گیس لیکیج کے باعث لگی ۔

زخمیوں میں تین سالہ مریم ، چار سالہ حفضہ ، 8 سالہ نعمان ، 11 سالہ منزل ، 18سالہ عائشہ ،60 سالہ رحمت  بی بی اور مسرت بی بی شامل ہیں ۔

تازہ ترین ویڈیوز