لاہور ، گلبرگ پولیس کی وین حادثے کا شکار ، 4اہلکار شہید



لاہور ، گلبرگ پولیس کی وین حادثے کا شکار ، 4اہلکار شہید
۱۴ اپریل, ۲۰۱۹ ۹:۱۳ شام

لاہور ( 92 نیوز )لاہور کے تھانہ گلبرگ پولیس کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی جس میں چار پولیس اہلکار جان کی بازی ہار گئے جب کہ  اشتہاری ملزم اسلم ولد عبدالحکیم زخمی ہو گیا۔

گلبرگ لاہور کی پولیس اشتہاری ملزم کو لیہ سے پکڑ کر لا رہی تھی کہ نشاط ملز چنڈو سٹاپ فیصل آباد روڈ شیخوپورہ کے قریب حادثہ پیش آگیا ،  جاں بحق ہونے والوں میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں میں ٹی ایس آئی اسد الرحمٰن،ہیڈ کانسٹیبل مجاہد الحسن، غلام مصطفی اور کانسٹیبل کوثر شامل ہیں۔

زخمیوں میں پولیس وین ڈرائیور اکبر خان،شاہد محمود،عامر سجاد،اکرم اور مشرف شامل ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے جنرل اسپتال لاہور منتقل کردیا گیا ہے ۔



تازہ ترین ویڈیوز