لاہور ، داروغہ والا میں فائرنگ سے دو بھائیوں سمیت تین افرادجاں بحق


لاہور پولیس
۲۵ فروری, ۲۰۱۹ ۱۱:۴۵ دن

لاہور ( 92 نیوز) لاہور کے علاقے داروغہ والا میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو بھائیوں سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے ۔

داروغہ والا میں دیرینہ دشمنی کی بناپر قصائی کی دکان پردن دیہاڑے فائرنگ کرکےدوبھائیوںسمیت  تین افراد کوقتل کردیاگیا ۔

ایس پی کینٹ کے مطابق مریدکے سے تعلق رکھنے والے نذیرگروپ کے حملہ آوروں نے دکان پرآئے گاہکوں کو بھیج کرفائرنگ کردی۔

گولیاں لگنے سے غنی اوراس کابھائی موقع پرہی جاں بحق ہوگئے ، گولیوں سے زخمی  مقتولین کاشاگرد بھی اسپتال میں دم توڑگیا ۔ فائرنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج  نائنٹی ٹونیوز نے حاصل کرلی۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتاہے کہ ایک حملہ آور نے چادراوڑھ رکھی ہے جبکہ دوسرے نے ہیلمٹ پہنچ رکھاہے ۔  ملزمان میں سے ایک  کے پاس کلاشنکوف اور دوسرے کے پاس پسٹل تھا ۔

ملزم نے ہیلمٹ اتارا اور فائرنگ کے بعد دوبارہ ہیلمٹ پہنا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے تہرے قتل کی واردات کانوٹس لے کر آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی۔

تازہ ترین ویڈیوز