لاہور ، خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے سائیکل ریس کا انعقاد

سائیکل ریس
۱۰ مارچ, ۲۰۱۹ ۴:۴۲ شام

لاہور ( 92 نیوز ) لاہور میں  خواتین  کے عالمی دن کی مناسبت سے سائیکل ریس کا انعقاد کیا گیا جس  میں خواتین سمیت مردوں اور بچوں کی بڑی تعداد  نے بھی حصہ لیا۔

لاہور میں خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے سائیکل ریلی کا انعقاد کیا گیا ، ریلی میں اسپورٹس اور ماونٹن بائیکس پر   خواتین کے علاوہ مرودوں اور بچوں کی بڑی تعداد  نے حصہ لیا ۔

خواتین نےاس صحت مند سواری کو سراہا ،  اور اس بات کا ثبوت دیا کہ خواتین کسی سے  کم نہیں ،ریلی میں شریک خواتین  نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ کسی سے کم نہیں اوروہ معاشرے میں ہر کام کر سکتی ہیں۔

منتظمین کا کہنا تھا ریلی کا مقصد صحت مند تفریح کے علاوہ خواتین کی معاشرے میں اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔

ریلی کے  شریک خواتین کا کہنا تھا کہ وہ کسی سے کم نہیں،ایسےایونٹ کے انعقاد سے پاکستانی خواتین کا مثبت پہلو اجاگر ہو گا۔

تازہ ترین ویڈیوز