Sunday, March 7, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لاہور ، جیا بگا میں پانچ بچوں کا باپ قتل، ورثاء کا لاش سڑک پر رکھ کر احتجاج

لاہور ، جیا بگا میں پانچ بچوں کا باپ قتل، ورثاء کا لاش سڑک پر رکھ کر احتجاج
January 27, 2021

لاہور (92 نیوز) لاہور کے علاقے جیا بگا میں پانچ بچوں کا باپ قتل کر دیا گیا ، ورثا کی جانب سے لاش سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا جا رہاہے ۔

 مشتعل افراد نے کئی گھنٹے تک لاہور رائیونڈ روڈ بلاک کیے رکھا جس سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی رہیں۔ مقتول اعجاز اپنے والد کے قتل کا عینی شاہد تھا،جسے چند ماہ قبل مخالفین نے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔