لاہور ، تہرے قتل کا ملزم گرفتار، اعتراف جرم کر لیا

لاہور قاتل
۲۴ فروری, ۲۰۱۹ ۷:۱۶ شام

لاہور ( 92 نیوز ) لاہور کے علاقے نصیر آباد میں گزشتہ روز ہونے والے تہرے قتل کا ملزم گرفتار کرلیا گیا ، ملزم نے اعتراف جرم بھی کرلیا۔

لاہور کے علاقے نصیر آباد میں گزشتہ رات  گھر میں گھس کر  کمسن بچے اور دو خواتین سمیت تین افراد کو قتل کیا گیا تھا ۔ مقتولین میں 35 سالہ روبینہ  کو اس کے چار سالہ بیٹے ولی محمد اور ساس کنیز بی بی کے ہمراہ تیز دھار آلے سے قتل کر کے ابدی نیند سلا دیا گیا تھا۔

واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اورلاشوں کو اسپتال منتقل کردیا۔ دوسری جانب اس لرزا خیز واردات  کی تفتیش میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق قتل میں ملوث عظیم نامی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس نے دوران تفتیش قتل  کا اعتراف بھی کیا ہے ۔

ملزم نے دوران تفتیش بتایا کہ اس کی مقتولہ روبی بی بی سے دوستی تھی اور روبی کے کہنے پر ہی پہلے اس کی ساس کوقتل کیا ، لیکن بعد میں روبی کے شور مچانے  اوردھوکہ دینے پر  اسے اور اس کے بیٹے  کو قتل کردیا۔

پولیس  نے واقع کا مقدمہ مقتول ولی محمد کے ماموں کی مدعیت میں تھانہ نصیر آباد میں درج کرلیا ہے ۔

تازہ ترین ویڈیوز