Wednesday, March 3, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

گوجرانوالہ سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند

گوجرانوالہ سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند
January 1, 2021

لاہور (92 نیوز) لاہور اور گوجرانوالہ سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کا راج ہے۔ حد نگاہ کم ہونے کے بعد سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔

نئے سال کے پہلے دن کراچی میں سردی کا دس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ 2021 کی پہلی صبح آج شہرقائد میں درجہ حرارت پانچ اعشارہ چھ ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔ کراچی میں سائبیرین ہواؤں کا بسیرا ہے۔

لاہور، فیصل آباد، سیالکوٹ، نارووال، ملتان سمیت دیگر علاقوں میں رات بھر شدید دھند چھائی رہی۔ صبح دیر تک موٹروے کو مختلف انٹرچینجز سے بند رکھا گیا۔ قومی شاہراہوں پر بھی حد نگاہ انتہائی محدود رہی۔

موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق بری ہواؤں سے ملک کے بیشتر حصے شدید متاثر ہیں۔ بالائی خیبر پختونخوا، شمالی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آج بھی موسم شدید سرد اور خشک ہے۔ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں کہر پڑنے کی توقع ہے۔