Tuesday, May 11, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لاہور، کراچی، ملتان سمیت کئی شہروں میں مذہبی جماعت کا احتجاج، ٹریفک نظام جام

لاہور، کراچی، ملتان سمیت  کئی شہروں میں مذہبی جماعت کا احتجاج، ٹریفک نظام جام
April 12, 2021

لاہور (92 نیوز) ایک مذہبی جماعت کے کارکنوں نے پورے ملک کو بلاک کردیا، شہروں کے داخلی اور خارجی راستے بند کردیئے گئے، بڑے شہروں اور مختلف شاہراہوں پر بدترہن ٹریفک جام ہوگیا، ایمبولینسز بھی پھنس گئیں۔

مذہبی جماعت کے کارکنوں نے پورا ملک جام کردیا، کراچی میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا۔ مختلف علاقوں میں شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

شہر کے داخلی وخارجی راستے بند کردیئے گئے، ایم اے جناح اور آئی آئی چندریگر روڈ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، صدر، گارڈن، کھارادر سمیت دیگر علاقوں میں بھی ٹریفک جام ہوگیا۔

لاہور میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا، شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ملتان روڈ، یتیم خانہ، ہائیکورٹ، گورنرہاؤس چوک پر شدید ٹریفک جام ہوگیا۔

خیابان چوک، ٹھوکرنیازبیگ چوک پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ بھٹہ چوک، فیصل چوک، ریگل، آؤٹ فال روڈ پر بھی گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔

محافظ ٹاؤن چوک، چونگی امرسدھو پر بھی شدید ٹریفک جام ہوگیا، شاہدرہ چوک، شاد باغ، جوڑے پل، شہید روڈ پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ برکی روڈ، بھٹہ چوک، والٹن روڈ، کینال روڈ، مصری شاہ، ہربنس پورہ میں بھی ٹریفک جام رہا۔

اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی شدید ٹریفک جام ہوگیا، مختلف سڑکوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ راولپنڈی میں کمیٹی چوک سے لیاقت باغ تک شدید ٹریفک جام ہوگیا، مری روڈ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں
اسلام آباد میں 26نمبر چونگی پر ٹریفک جام سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

چھوٹے شہروں میں بھی جگہ جگہ احتجاج سے ٹریفک جام ہوگیا
ٹریفک میں ایمبولینسز بھی پھنس کر رہ گئیں۔ ٹریفک جام کے باعث کئی خواتین اور بچے گاڑیوں میں پھنس گئے۔

ملتان، فیصل آباد، شیخوپورہ، سرائےعالمگیر، وہاڑی، بورے والا سمیت مختلف شہروں میں شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔