Wednesday, March 3, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لاہور، مال روڈ پر ریلی نکالنے پر پیپلزپارٹی کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج

لاہور، مال روڈ پر ریلی نکالنے پر پیپلزپارٹی کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج
December 7, 2020

لاہور (92 نیوز) لاہور میں مال روڈ پر ریلی نکالنے پر پیپلزپارٹی کے کارکنوں اور نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مقدمہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سول لائن تھانے میں اے سی سٹی کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

مقدمہ پیپلز پارٹی کے 10 نامزد 150 کے قریب نامعوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

اس سے ایک روز قبل فیصل آباد میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر 2500 افراد کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

فیصل آباد میں سمارٹ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر 2500 افراد کے خلاف تھانہ سرگودھا روڈ میں پولیس کے مدعیت میں مقدمہ درج ہوا تھا۔

مقدمے میں کہا گیا کہ کریسنٹ اسپورٹس کمپلیکس میں ن لیگ کی جانب سے پابندی کے باجود شہریوں کو بڑی تعداد کو ایک جگہ پر اکٹھا کرکے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی گئی۔

واضح رہے کہ ورکرز کنونشن میں شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، رانا ثنا اللہ اور اویس لغاری نے شرکت کی تھی، جبکہ ضلعی ن لیگی ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز بھی ورکرز کنونشن میں شامل تھے، تاہم پولیس کی جانب سے مقدمے میں کسی بھی فرد کو نامزد نہیں کیا گیا۔