لاہور، فیصل آباد اور پشاور میں عید قرباں سے قبل سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ


لاہور ، فیصل آباد ، پشاور ، عید قربان ، سبزیوں ، قیمتوں میں اضافہ ، 92 نیوز
12 جولائی, 2020 11:09 دن

لاہور / فیصل آباد / پشاور (92 نیوز) لاہور، فیصل آباد اور پشاور میں عید قرباں سے  قبل سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا۔

لاہور میں پچھلے 20 دنوں میں ٹماٹر کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا۔ 27 روپے کلو میں ملنے والا ٹماٹر 130 روپے میں مل رہا ہے، 145 روپے کلو میں بکنے والا لہسن 200 روپے کلو میں ملنے لگا۔

فیصل آباد میں بھی صورتحال مختلف نہیں  پیاز 8 روپے اضافے کیساتھ 45 روپے  فی کلو میں فروخت ہونے لگا۔ ٹماٹر 140 سے 160، ادرک 350 روپے فی کلو تک جا پہنچا۔ سبز مرچ کی قیمت میں 15 روپے اضافہ، 90 سے 100 روپے فی کلوہوگئی۔

پشاور میں بھی سبزیوں کی قیمتوں میں 20 سے 30 روپے فی کلو اضافہ  دیکھنے میں آیا ہے۔

ملتان کے اتوار بازاروں میں بھی سبزیاں اور پھل من مانے نرخوں پر فروخت ہو رہے ہیں، جس کی وجہ سے شہری شدید پریشان ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز