لاہور، جوہرٹاؤن میں ڈپٹی ڈائریکٹر ریونیو واسا شاہد حفیظ قتل


لاہور ، جوہرٹاؤن ، ڈپٹی ڈائریکٹر ریونیو واسا ، شاہد حفیظ قتل ، 92 نیوز
08 اگست, 2020 1:26 شام

لاہور (92 نیوز) لاہور کے علاقے جوہرٹاؤن میں ڈپٹی ڈائریکٹر ریونیو واسا شاہد حفیظ قتل ہوگئے، پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ بیوی نے قتل کیا، مقتول کے بھائی نے بھی بھابھی کے خلاف درخواست دے دی۔

لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں ڈپٹی ڈائریکٹر ریونیو واسا شاہد حفیظ کو گھر میں قتل کر دیا گیا۔

شاہد حفیظ کوگولیاں ماردی گئیں تو جناح اسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکے، شاہد حفیظ کی اہلیہ زخمی حالت میں جناح اسپتال میں زیرعلاج ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر شاہد حفیظ کا اپنی بیوی کیساتھ جھگڑا ہوا تھا، ڈپٹی ڈائریکٹر کی بیوی نے ہی اپنے خاوند کو فائرنگ کر کے قتل کیا اور خود کو بھی زخمی کرلیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر شاہد حفیظ کے بھائی کی جانب سے مقدمے کی درخواست دی گئی ہے، خالد حفیظ کا کہنا ہے کہ بھائی کی دوسری شادی تھی جس کی وجہ سے ناچاقی رہتی تھی۔

پولیس کے مطابق ملزمہ معمولی زخمی اور حراست میں ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز

Oops, something went wrong.