لاہور، ارکان اسمبلی، پولیس آفیسر، سینئر ڈاکٹرز بھی کورونا کی زد میں آنے لگے


لاہور ، ارکان اسمبلی ، پولیس آفیسر ، سینئر ڈاکٹرز ، کورونا کی زد ، 92 نیوز
29 مئی, 2020 7:13 شام

لاہور (92 نیوز) کورونا وائرس کے پنجے مزید گہرے، ارکان اسمبلی، پولیس آفیسر، سینئرڈاکٹرز بھی زد میں آنے لگے۔

پی ٹی آئی کے ایم این اے ملک کرامت کھوکھر۔ ایس پی سمن آباد وحید اسحاق اور لاہور جنرل اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمود صلاح الدین بھی کورونا وائرس کی زد میں آگئے جبکہ گوجرانوالہ کے سینئر سائیکاٹرسٹ ڈاکٹر نعیم اختر کورونا وائرس سے جاں بحق ہو گئے۔

اس دوران ایس پی سمن آباد وحید اسحاق بھی کورونا کا شکار ہو گئے، پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایچ او باغبانپورہ محمد رضا اور انچارج انویسٹی گیشن ڈیفنس سی عدنان بھی کورونا کا شکار ہو گئے، تینوں افسران نے کورونا پازیٹیو آنے پر خود کو قرنطینہ کر لیا، گذشتہ روز ایس پی سکیورٹی بلال ظفر کا ٹیسٹ بھی پازٹیو آیا تھا۔

لاہور جنرل اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمود صلاح الدین بھی کوروناوائرس کا شکار ہوگئے، اسپتال کے اب تک نوے سے زائد ہیلتھ پروفیشنلزکورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں، محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں ایک سو آٹھ ڈاکٹرز اور ایک سواٹھ نرسز کورونا سے متاثر ہوچکی ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز