لاک ڈاؤن کو موثر بنانے کیلئے فیصل آباد ، سرگودھا میں پولیس اور فوج کا فلیگ مارچ‏


Faisalabad Flag march
۲۵ مارچ, ۲۰۲۰ ۷:۴۶ شام

فیصل آباد ( 92 نیوز) ضلعی انتظامیہ کی طرف سے لاک ڈاؤن  کو موثر بنانے کے لیے پولیس اور پاک فوج نے فیصل آباد اور سرگودھا میں فلیگ مارچ کیا ، شاہراہوں پر غیر ضروری طور پر نکلنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے کئے گئے لاک ڈاؤن  پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے پاک فوج کے جوانوں اور پولیس کی طرف سے فلیگ مارچ گیا گیا ،  سی پی او آفس سے شروع ہونے والے فلیگ مارچ میں آرمی کی 6، ضلعی پولیس، ایلیٹ فورس اور ڈولفن فورس کی ٹیمیں شریک ہوئیں ۔ جنہوں نے گھنٹہ گھر،، کینال روڈ ، جھال چوک ، پیپلزکالونی سمندری روڈ سمیت مختلف سڑکوں پر مارچ کیا۔

سرگودھا میں بھی جیل روڈ، خیام چوک، خوشاب روڈ اور یونیورسٹی روڈ سمیت اہم بازاروں اور شاہراہوں پر فلیگ مارچ کیا گیا۔

 دوسری جانب انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فلیگ مارچ لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کرانے کیلئے کیا گیا۔  انتظامیہ نے اپیل کی کہ شہری تعاون کرتے ہوئے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حکومتی اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

تازہ ترین ویڈیوز