Friday, May 14, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لاک ڈاؤن کورونا کے خطرے کو مدنظر رکھ کر لگایا جائے گا، این سی او سی کا اعلامیہ

لاک ڈاؤن کورونا کے خطرے کو مدنظر رکھ کر لگایا جائے گا، این سی او سی کا اعلامیہ
April 14, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) این سی اوسی کا کہنا ہے لاک ڈاؤن کورونا کے خطرے کو مدنظر رکھ کر لگایا جائے گا۔

این سی او سی نے رمضان المبارک سے متعلق اعلامیہ جاری کر دیا۔ اعلامیہ کے مطابق اسد عمر کی زیر صدرات این سی او سی کا خصوصی اجلاس ہوا۔  اجلاس میں ‏بڑھتے کورونا کیسز ، رمضان میں مذہبی وثقافتی سرگرمیوں کے باعث این سی او سی کے فیصلے اور ‏ملک بھر میں ایس او پیز پر یکم رمضان سے عمل درآمد شروع کرانے کا فیصلہ‏ کیا گیا۔ لاک ڈاؤن کورونا کے خطرے کو مدنظر رکھ کر لگایا جائے گا۔ ‏افطار سے رات 11 بجکر 59 منٹ تک باہر کھانے کی اجازت ہو گی۔ سینما گھر اور مزارات مکمل طور پر بند رہیں گے۔ ‏ٹیک اوے کی اجازت ہو گی۔ انتظامیہ ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائے۔

 اعلامیے کے مطابق ‏بین الصوبائی ٹرانسپورٹ ہفتے میں 2 دن بند رہےگی۔ ‏کھیلوں اور ثقافتی میلوں سمیت دیگر تقریبات پر مکمل پابندی ہو گی۔ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر ہفتہ اور اتوار کو پابندی برقرار رہے گی۔ ‏بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر 25 اور 26 اپریل کی درمیانی شب تک پابندی رہے گی۔ ریلوے کو 70 فیصد مسافروں کے ساتھ چلایا جائے گا۔ مختلف جگہوں پر ٹیسٹنگ پوائنٹ بنائے جائیں گے۔

‏ این سی او سی اعلامیہ کے مطابق گلگت بلتستان، کے پی اور آزاد کشمیر میں سیاحت کے لیےسخت ایس اوپیز ہوں گے۔ ‏نجی اور سرکاری دفاتر میں 50 فیصد ورک فرام ہوم پالیسی ہو گی۔ ‏اندرون شہر ٹرانسپورٹ 50 فیصد مسافروں کے ساتھ چلے گی۔ ‏بین الصوبائی ٹرانسپورٹ کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس 20 اپریل کو ہو گا۔ ‏رمضان میں رش سے بچنے کے لیے اضافی ٹرینیں چلائی جائیں گی۔

 اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ‏سخت ایس او پیز کے ساتھ وسیع لاک ڈاؤن لگایا جائے۔ ‏لاک ڈاؤن کے دوران ایمرجنسی کےعلاوہ غیرضروری نقل وحرکت پر پابندی ہو گی۔ ‏بازار صبح سحری سے شام 6 بجے تک کھلے رہیں گے۔ سماجی، سیاسی، کھیلوں سمیت ہر قسم کی تقریبات پر پابندی ہو گی۔ ‏تقریبات پر ان ڈور اور آؤٹ ڈور ہر طرح کی پابندی ہو گی۔ ‏کمیونٹی اور میڈیا کے ذریعے ماسک پہننے کی مہم چلائی جائےگی۔ ایس او پیز پر این سی او سی کا جائزہ اجلاس 10 رمضان کو ہو گا۔ ‏وفاق کی اکائیاں چاہیں تو ایس او پیز کے حوالے سے سخت اقدامات کر سکتے ہیں۔