لاک ڈاؤن، پنجاب حکومت کی ایک لاکھ 70 ہزار مستحقین میں ڈیڑھ ارب امداد کی تقسیم


لاک ڈاؤن ، پنجاب حکومت ، ایک لاکھ 70 ہزار مستحقین ، ڈیڑھ ارب امداد ، تقسیم ، لاہور ، 92 نیوز
۰۴ اپریل, ۲۰۲۰ ۲:۱۶ شام

لاہور (92 نیوز) لاک ڈاؤن سے پریشان غریبوں کو پنجاب حکومت نے بڑا ریلیف دیدیا، ایک لاکھ 70 ہزار مستحقین کو مالی امداد پہنچا دی گئی، 24 گھنٹے کے دوران مستحق افراد میں ایک ارب 50 کروڑ روپے تقسیم کردیئے گئے، وزیراعلیٰ عثمان بزدار کہتے ہیں دیگر مستحق افراد کو بھی کوائف کی تصدیق کے بعد فوری مالی امداد دی جائے گی۔

وزیراعلیٰ انصاف امداد پروگرام کے تحت 24 گھنٹے کے اندر مستحق افراد میں مالی امداد کی تقسیم کی گئی۔ بزدار حکومت نے ایک لاکھ 70 ہزار زکوٰۃ مستحقین کو مالی امداد کی مد میں ایک ارب 50 کروڑ کی رقم ٹرانسفر کردی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ہم دعوے نہیں کرتے، عملی اقدام کرکے ریلیف دیتے ہیں۔ دکھی انسانیت کی خدمت شوبازی سے نہیں بلکہ عمل سے ہوتی ہے۔ چیف منسٹر انصاف امداد پروگرام کیلئے 10 ارب روپے مختص کئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ انصاف امداد پروگرام کے تحت 25 لاکھ خاندانوں کی مالی معاونت کریں گے۔ ہمارا یہ پروگرام دیہاڑی دار طبقے کو ریلیف فراہم کرے گا۔ پنجاب کی تاریخ میں یہ شفاف ترین اور تیز رفتار ترین مالی معاونت کا پروگرام ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز

Oops, something went wrong.