لاڑکانہ کا ضمنی الیکشن، شبیر بجارانی، خورشید جونیجو کو ایک اور نوٹس جاری

غیر ملکی فنڈنگ کیس پی ٹی آئی درخواستیں مسترد اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز ‏
۱۵ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۴۴ شام

 لاڑکانہ (92 نیوز) لاڑکانہ میں پی ایس 11 کے ضمنی الیکشن سے قبل جیالوں کیلئے مشکلات پیدا ہو گئیں۔ صوبائی وزیر شبیر بجارانی اور رکن قومی اسمبلی خورشید جونیجو کو ایک اور نوٹس جاری ہو گیا۔

الیکشن کمیشن مانیٹرنگ ٹیم نے شبیر بجارانی، نثار کھوڑو اور خورشید جونیجو کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ شبیر بجارانی، نثار کھوڑو اور خورشید جونیجو کے وضاحتی جواب بھی مسترد کر دیئے۔

وضاحتی بیان میں الیکشن کمیشن کے اختیارات کو چیلنج کیا گیا تھا جبکہ شبیر بجارانی کے وضاحتی جواب میں بھی غلطی سامنے آگئی۔ ڈسڑکٹ مانیٹرنگ افسر کے بجائے ریجنل الیکشن کمشنر کو جواب ارسال کیا گیا تھا۔

تازہ ترین ویڈیوز