Friday, May 14, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لاڑکانہ میں بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی پر نیب کے چھاپے، سلیکشن بورڈ کا ریکارڈ ضبط

لاڑکانہ میں بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی پر نیب کے چھاپے، سلیکشن بورڈ کا ریکارڈ ضبط
January 7, 2020
 لاڑکانہ (92 نیوز) لاڑکانہ میں بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی پر نیب اور اینٹی کرپشن ٹیم نے چھاپے مار کر سلیکشن بورڈ سمیت جاری ترقیاتی کاموں کا ریکارڈ ضبط کر لیا۔ اینٹی کرپشن اور نیب کی جانب سے جامعہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے چانڈکا میڈیکل کالج اور آریجہ کیمپس پر بیک وقت کارروائی کی گئی۔ اینٹی کرپشن سرکل افسر امان اللہ راجپر اور جوڈیشل مجسٹریٹ ون گرمک داس نے جامعہ بینظیر کے آریجہ کیمپس پر چھاپہ مار کر سابقہ وائس چانسلرز کے ادوار سے جاری ترقیاتی کاموں سمیت ماضی میں کی گئی غیر قانونی 401 بھرتیوں کا  ریکارڈ ضبط کر لیا جبکہ نیب سکھر ٹیم نے چانڈکا میڈیکل کالج میں کارروائی کرتے ہوئے پرنسپل چانڈکا میڈیکل کالج ڈاکٹر کے داس سے پوچھ گچھ کی اور ضروری ریکارڈ بھی تحویل میں لے لیا۔