Friday, May 14, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لانگ مارچ کی تیاریاں ، مسلم لیگ ن کا سندھ کے تمام اضلاع میں رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ

لانگ مارچ کی تیاریاں ، مسلم لیگ ن کا سندھ کے تمام اضلاع میں رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ
March 14, 2021

کراچی (92 نیوز) مسلم لیگ ن نے لانگ مارچ کی تیاریاں شروع کر دی ہیں اور سندھ کے تمام اضلاع میں رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سینیٹ انتخابات کا مرحلہ گزر گیا۔ اپوزیشن جماعتوں نے لانگ مارچ کیلئے کمر کس لی۔ پی ڈی ایم کے اسلام آباد لانگ مارچ کی تیاریاں شروع ہو گئیں۔ مسلم لیگ ن سندھ نے تمام اضلاع میں رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

مسلم لیگ ن کا سندھ سے لانگ مارچ قافلہ 5 دن میں اسلام آباد پہنچے گا ۔ رہنماء اور کارکن کراچی سے حیدرآباد، نواب شاہ، نوشہرو فیروز سفر کرتے ہوئے سکھر کے راستے پنجاب میں داخل ہوں گے ۔

لانگ مارچ کے سلسلے میں 16 مارچ کو حیدرآباد اور میرپورخاص ڈویژن کے اجلاس ہوں گے جبکہ 18 مارچ کو سکھر میں 4 اضلاع کے عہدیداروں کا اجلاس ہو گا۔