Wednesday, April 14, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لانگ مارچ اور جلسوں سے حکومت نہیں جائیگی، شاہ محمود کا دوٹوک پیغام

لانگ مارچ اور جلسوں سے حکومت نہیں جائیگی، شاہ محمود کا دوٹوک پیغام
December 29, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مخالفین کو دوٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا کہ لانگ مارچ اور جلسوں سے حکومت نہیں جائے گی۔ 31 جنوری کی ڈیڈ لائن کا حال 31 دسمبر والی ڈیڈلائن جیسا ہوگا۔

منگل کے روز اہم بیان میں انہوں نے کہا کہ 31 دسمبر کو ان کے استعفے آنے تھے؟، وزیر اعظم عمران خان پی ڈی ایم کے کہنے پر کیوں مستعفی ہوں گے؟۔ میں پی ڈی ایم کو آج کہہ ریا ہوں کہ عمران خان 31 جنوری کو مستعفی نہیں ہوں گے۔ وہ 31 جنوری کا انتظار کیوں کرتے ہیں انہیں جو فیصلہ کرنا ہے ابھی کرلیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم، کراچی میں اسرائیل نامنظور ریلی نکالنے جا رہی ہے، سوچنے کی بات یہ ہے کہ انہیں اس کی ضرورت کیوں پیش آئی؟۔ دراصل اپوزیشن عوام کو دھوکہ دے رہی ہے، اسرائیل کے حوالے سے ہمارا مؤقف واضح اور دو ٹوک ہے، اس پر ہم کل بھی قائم تھے اور آج بھی قائم ہیں۔ اب تو اسرائیل نے بھی وضاحت کر دی ہے۔ اپوزیشن نے حکومت کو دباؤ میں لانے کیلئے جو بیانیہ تشکیل دیا تھا وہ دم توڑ چکا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا بیان، میرا بیان اور وزارت خارجہ کی اسٹیٹمنٹس ریکارڈ پر موجود ہیں۔ اس دوران مولانا اجمل قادری کا بیان تہلکہ خیز اور وضاحت طلب ہے۔ ن لیگ کی قیادت کو بتانا ہوگا کہ مولانا اجمل قادری کس ایجنڈے پر اور کیا پیغام لیکر اسرائیل گئے؟۔ اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق ہم پر کسی قسم کا کوئی دباؤ نہیں۔

شاہ محمود قریشی بولے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین گہرے تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں۔ سعودی عرب نے نیامے ڈیکلریشن میں کھل کر پاکستان کا ساتھ دیا۔ سعودی عرب کا ایک بہت بڑا وفد جلد پاکستان آ رہا ہے جس میں ان کے وزیر خارجہ سمیت اہم شخصیات شامل ہوں گی۔ یہ سب اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ ہمارے سعودی عرب کے ساتھ دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ میں نے گزشتہ دنوں ڈوزئیر کے ذریعے عالمی برادری پر واضح کیا کہ بھارت فالس فلیگ آپریشن جیسا ناٹک رچا سکتا ہے۔ ہندوستان، دہشت گردوں کی تربیت اور کالعدم تنظیموں کی معاونت کر رہا ہے۔ پاکستان کے خلاف اپنی سرزمین استعمال کر رہا ہے۔ای یو، ڈس انفولیب نے بھارت کے گھناؤنے عزائم کو مزید بے نقاب کر دیا ہے۔