لانڈھی نالے سے 11روز قبل لا پتہ ہونے والے نوجوان کی لاش برآمد

لانڈھی ‏ لاش برآمد کراچی ‏ ‏92 نیوز
۲۵ جون, ۲۰۱۹ ۱:۰۲ شام

کراچی ( 92 نیوز) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سے 11 دن پہلے لاپتہ ہونے والے نوجوان کی لاش لانڈھی میں نالے سے برآمد ہوگئی ۔ دوسری جانب سرجانی ٹاؤ ن سے 12 دن پہلے پسند کی شادی کرنیوالے جوڑے کی لاشیں گھر سےبرآمد ہوئیں ۔

پولیس کی ناقص تفتیش نوجوان کی جان لے گئی  ، شہریوں کے رکھوالے 11 دن تک نوجوان کی تلاش میں مکمل طور پر ناکام رہے ۔

لانڈھی شیرپاؤ کالونی میں نالے سے ملنے والی لاش زمان ٹاؤن سے لاپتہ ہونے والے نوجوان زبیر کی نکلی، جس کے لواحقین نے دوستوں پر قتل کا الزام لگادیا ۔

لواحقین نے  بتایا کہ زمان ٹاؤن تھانے کے چکر لگاتے رہے، لیکن پولیس نے کسی قسم کی مدد نہ کی ۔ پولیس کے مطابق لاش ایک ملزم احمد کی نشاندہی پر برآمد کی ہے ۔

دوسری جانب سرجانی ٹاؤن میں مکان سے میاں بیوی کی لاشیں برآمد ہوئیں ، مقتول کا تعلق رحیم یارخان اور خاتون کا تعلق وزیرستان سے تھا ، جنہوں نے 12 دن پہلے پسند کی شادی کی تھی ۔

پولیس نے غیرت کے نام پر قتل کا شُبہ ظاہر کیا ہے ۔

تازہ ترین ویڈیوز