Thursday, January 28, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لانڈھی میں ڈکیتی کی واردات پولیس نےناکام بنادی

لانڈھی میں ڈکیتی کی واردات پولیس نےناکام بنادی
July 29, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں اسٹریٹ کرائمز حد سے بڑھتے جا رہے ہیں ، پولیس نے لانڈھی میں ڈکیتی کی ایک واردات ناکام بنا دی ۔ کراچی کے علاقے لانڈھی میں پولیس نے  دکان میں 6 ڈکیتوں کی لوٹ مار کی کوشش ناکام بنادی ، اسی دوران ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے ایس ایچ او کو زخمی کردیا  جنہیں نجی اسپتال میں داخل کرادیا گیا  جبکہ پولیس نے نائن ایم ایم کے خول جمع کرکے تفتیش شروع کردی ۔ لانڈھی میں 6 ڈاکوؤں نے دکان میں لوٹ مار کی کوشش کی  ، ایس ایچ او ٹیم کے ہمراہ  موقع پر پہنچے اور 4 ڈکیتوں کو گھیر لیا  ، اسی دوران ایک لٹیرے کی گولی سعادت بٹ کی کمر کے پاس لگی ۔ ایس ایس پی کورنگی کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرلیے گئے  ، زخمی ایس ایچ او کو نجی اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے  جبکہ پولیس نے تفتیش کے دوران جائے وقوعہ پر لگے  سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد حاصل کرلی ۔