لانڈھی بابر کانٹا کے قریب گھر سے چار بھائیوں کی لاشیں برآمد

لانڈھی بابر کانٹا کے قریب گھر سے چار بھائیوں کی لاشیں برآمد
۱۳ اگست, ۲۰۱۹ ۹:۴۸ دن

کراچی ( 92 نیوز) کراچی کے علاقہ لانڈھی بابر کانٹا کے قریب گھر سے اچر بھائیوں کی لاشیں ملی ہیں ۔

جاں بحق ہونے والے چاروں بھائی  گھر میں تھے کہ کمرے  میں جنریٹر کا دھواں بھر گیا جس سے چاروں کی موت واقع ہو گئی ۔

پولیس کے مطابق چاروں بھائی چائے کا ہوٹل چلاتے تھے  ، ابتدائی اطلاعات کے مطابق جنریٹر کا دھواں بھرجانے کے باعث چاروں بھائی جان کی بازی ہارگئے ۔

جاں بحق افراد کی شناخت انور، عمر، عثمان اور حمزہ کے ناموں سے ہوئی ۔ پولیس کا کہنا ہے رات گئے چاروں بھائیوں کے ساتھ کھانا کھانے والے 2 افراد کے بیان قلمبند کرلئے ہیں

جبکہ کھانے کا ٹیسٹ کروایا جائے گا، تاہم کسی زہریلی چیز کے شواہد نہیں ملے ۔

جاں بحق افراد کا تعلق پشین کے گاؤں ملنگا آباد سے تھا ، چاروں بھائیوں کی لاشیں جناح اسپتال منتقل کردی گئیں ۔

تازہ ترین ویڈیوز