Saturday, April 17, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لانس نائیک محمد محفوظ شہید نشان حیدر کا آج 49 واں یوم شہادت

لانس نائیک محمد محفوظ شہید نشان حیدر کا آج 49 واں یوم شہادت
December 18, 2020

راولپنڈی (92 نیوز) لانس نائیک محمد محفوظ شہید نشان حیدر کا آج 49واں یوم شہادت منایا جا رہا ہے۔

پاک فوج نے شہید کو ان کی لازوال قربانی پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے قوم آج لانس نائیک محمد محفوظ شہید نشان حیدر کی لازوال قربانی کی یاد تازہ کر رہی ہے ۔

شہید نے 1971ء میں واہگہ کے محاذ پر عظیم جرات و بہادری کا مظاہرہ کیا۔ میدان جنگ میں لانس نائیک محمد محفوظ نے نڈر کارناموں کے جوہر دکھائے۔

ایسی مثالی بہادری مادر وطن کے محافظوں کا خاصہ ہے۔