لاس اینجلس، کیفے کے پارکنگ ایریا میں شیشے کے کیبن نصب


لاس اینجلس ، کیفے ، پارکنگ ایریا ، شیشے کے کیبن نصب ، 92 نیوز
14 جولائی, 2020 6:21 شام

لاس اینجلس (92 نیوز) لاس اینجلس میں واقع ایک کیفے نے پارکنگ ایریا میں شیشے کے کیبن اس ترتیب سے نصب کئے ہیں کہ سماجی فاصلے کو یقینی بنایا جا سکے اورگاہگ بلاخوف کھانوں سے لطف اندوز ہوسکیں۔

کورونا وائرس کے باعث مارچ میں اس کیفے کو اپنے دروازے کسٹمرز کے لئے بند کرنے پڑے تھے، اس دوران کیفے کی مالکن نے پارکنگ ایریا میں سے پودے اٹھوا کر وہاں شیشے کے کیبن بنوا ڈالے۔ اب ان کیبنز میں کسٹمرز بنا کسی خوف کے بڑے اطمینان سے مزیدار کھانوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

کیفے کی مالکن کا کہنا ہے کہ ہر کسٹمر کو کیبن مین داخل کرنے سے پہلے کیبن کو سینیٹائز کیا جاتا ہے تا کہ مہمانوں کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔

تازہ ترین ویڈیوز