لازوال گیت گانے والی ریشماں کو مداحوں سے بچھڑے پانچ سال بیت گئے

۰۳ نومبر, ۲۰۱۸ ۱۰:۵۷ دن

لاہور (92 نیوز) یادگار اور لازوال گیت گانے والی ’’بلبل صحرا‘‘ریشماں کو مداحوں سے بچھڑے پانچ سال بیت گئے۔

خانہ بدوش ریشماں صحراؤں میں گنگنائی توسروں نے اُس کے گلے میں پناہ لے لی۔

انیس سوسینتالیس میں راجستھان میں پیدا ہونے والی ریشمان نے بارہ سال کی عمر میں گلوکاری شروع کی۔ ریشمان نے ساٹھ کی دہائی میں پی ٹی وی سے اپنے فنی سفر کا آغاز کیا۔

انہوں نے پاکستانی فلم انڈسٹری کے علاوہ بولی وڈ فلم نگری کوبھی اپنی آواز کے سحر میں مبتلا رکھا۔

ریشماں کو اُن کی خدمات کے اعتراف میں صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی اور ستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔

گلے کے کینسر نے تین نومبر دو ہزار تیرہ کو فطری سُروں والی ریشماں کو ہمیشہ کے لئے خاموش کر دیا۔

تازہ ترین ویڈیوز