لارڈز ٹیسٹ ، گرین کیپس نے آٹھ وکٹوں پر 350 رنز بنا لیے

۲۶ مئی, ۲۰۱۸ ۸:۱۰ دن

لندن (92 نیوز) لارڈز ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 350 رنز بنا لیے۔ قومی ٹیم کو مجموعی طور پرانگلینڈ  کیخلاف 166 رنز کی برتری حاصل ہو گئی۔

انگلش باؤلرز پاکستانی بلے بازوں کے سامنے بے بس دکھائی دئیے۔ قومی بلے بازوں نے انگلش باؤلرز کی خوب درگت بنائی ۔

بابر اعظم اور اسد شفیق کی  ذمہ دارانی بیٹنگ نے پاکستان کی پوزیشن مضبوط بنا دی۔

اسد شفیق 59 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ بابر اعظم 68 رنز پر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے۔

کپتان سرفراز احمد صرف 9 رنز تک محدود رہے اور بین اسٹوکس کا شکار بنے۔

شاداب خان اور فہیم اشرف نے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

شاداب خان نے 52 جبکہ فہیم اشرف 37 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

تازہ ترین ویڈیوز