قوم کی تواقعات پر پورا اترنے کی کوشش کرونگا، فواد عالم

December 8, 2019
کراچی (92 نیوز) ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم دوبارہ قومی کرکٹ ٹیم میں واپس آنے پرخوش ہیں کہتےہیں، قوم کی تواقعات پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔
فواد عالم نے نیشنل اسٹیڈیم میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک مشکل وقت تھاجو گزرگیا۔ انہوں نے ساتھ دینے والوں کا شکریہ بھی اداکیا اور گھر کا احوال بھی بتایا۔
ٹیسٹ کرکٹر نے کہا ایسا لگ رہا ہے جیسے ڈبیو کر رہا ہوں لوگوں نے مجھے چندر پال سے ملایا مختلف باتیں کیں، چندر پال سے ملا تو اس نے کہا تم بس پرفارم کرو۔
فواد عالم نے جہاں سری لنکن ٹیم کی آمد کو خوش آئند قرار دیا وہیں شائقین کرکٹ کو بھی سریز کی کامیابی کے لئے گرائونڈ آنے کی دعوت دی۔