قوم کو پاک فضائیہ پر فخر، اللہ کا شکر ہے امیدوں پر پورا اترے، ائیر چیف


ائیر چیف
04 مارچ, 2019 3:22 شام

اسلام آباد (92 نیوز)سربراہ پاک فضائیہ ائیر مارشل مجاہد انور خان نے کہا کہ قوم کو پاک فضائیہ پر فخر ہے ،اللہ کا شکر  ہے کہ قوم کی امیدوں پرپورا  اترے ۔

سربراہ پاک فضائیہ نے فارورڈ آپریشنل ایئر بیسز پر جوانوں سے خطاب میں کہا کہ  ملکی سالمیت کا فرض احسن طریقہ سے سر انجام دینے پر قوم کو ناز ہے ، ہمیں ابھی بھی دشمن کی کسی بھی جارحیت کے جواب دینے کیلئے تیار رہنا ہوگا۔

ایئر چیف نے کہاوطن کی سالمیت اور دفاع پر پوری قوم پاک فضائیہ پر نازاں ہے، مشکل وقت ابھی ختم نہیں ہوا۔

سربراہ پاک  فضائیہ نےحالیہ فضائی کامیابی پر عملے کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔

 

تازہ ترین ویڈیوز