Wednesday, December 2, 2020
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

قوم روایت سے ہٹ کر عید الفطر کی خوشیاں منائے ، وزیراعظم عمران

قوم روایت سے ہٹ کر عید الفطر کی خوشیاں منائے ، وزیراعظم عمران
May 24, 2020 09:52 am

اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے عید الفطر کے موقع  پر پیغام  دیتے ہوئے کہا کہ چاہتا ہوں اس مرتبہ قوم روایت سے ہٹ کر عید الفطر کی خوشیاں منائے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ  سب سے پہلے اُن خاندانوں کیلئے دعا کریں جن کے پیارے ہوائی حادثے یا کورونا وبا  کے نتیجے میں بچھڑ گئے، نمازِ عید سمیت چھٹیوں کے دوران سماجی فاصلوں کا بطور خاص اہتمام کیا جائے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے بھی قوم کو عید الفطر کی مبارکباد دی گئی ، کہا کہ  دعا ہے اللہ تعالیٰ موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہماری رہنمائی فرمائے۔

رابطہ کیجیے